اقوام متحدہ بالخصوص مسلم دنیا مظلوم فلسطینیوں پر ظلم کا سنجیدہ نوٹس لے، صدر پی ایف یو جے ورکرز پرویز شوکت

32

اسلام آباد، 16اکتوبر ( اےپی پی): پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز اور آر آئی یو جے ورکرز کے زیر اہتمام  غزہ میں اسرائیلی جارحیت و بربریت اور نہتے فلسطینی مسلمانوں  کے قتل عام کیخلاف اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کیخلاف گزشتہ روز نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔ احتجاجی مظاہرے سے  پی ایف یو جے ورکرز کے صدر پرویز شوکت ، نائب صدر ڈاکٹر سعدیہ کمال ، سیکرٹری اطلاعات عبدالرزاق چشتی آر آئی یو جے ورکرز کے نو منتخب صدر جہانگیر اسلم اور جنرل سیکرٹری بلال عزت نے خطاب کیا۔ مظاہرے میں   جڑواں شہروں کے صحافیوں، میڈیا ورکرز ، مزدور تنظیموں ، وکلا تنظیموں، استذہ کی تنظیموں  اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندوں  سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد نے خطاب کیا۔ مقررین نے اپنے  خطاب میں فلسطین میں اسرائیلی جبکہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کی ۔ پی ایف یوجے ورکرز کے صدر پرویز شوکت نے امت مسلمہ بالخصوص حکومت پاکستان سے اپیل کی کہ وہ اس حوالے سے مظلوم فلسطینیوں اور کشمیریوں کی نہ صرف آواز اٹھائے بلکہ جارح قوتوں کیخلاف ٹھوس اقدامات کیلئے دیگر مسلم ممالک کے اشتراک سے عملی قدم اٹھائے ۔