اوکاڑہ؛ نجی سکول میں طلبہ کی جانب سے طب،کیمیا،طبیعات اور فلکیات سے متعلق سائنسی میلے کا انعقاد

24

اوکاڑہ،29اکتوبر(اے پی پی): دارارقم سکولز کے بچوں نے طب، کیمیا، طبیعات اور فلکیات سے متعلق سائنسی میلے کا انعقاد کیاجس کا افتتاح ڈاکٹر بابر رشید امیر جماعت اسلامی ضلع اوکاڑہ و چوہدری رضوان احمد ڈائریکٹر سکولز نے کیا۔

سائنسی نمائش کا مقصد سائنس کے نظریاتی علوم کے ساتھ ساتھ عملی سائنس کو بھی فروغ دینا ہے عوام اور طلبہ میں سائنس کا شعور اجاگر کرنا ہے ،میلے میں ڈاکٹر بابر رشید نے سکول میں سائنسی میلے کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایونٹ ہمارے نوجوان سائنس دانوں کو اپنی ایجادات کو منظر عام پر لانے کا موقع دے گا۔

انہوں نے کہا کہ بچوں نے سائنسی پراجیکٹس بنا کر میلے میں شرکت کرنے والوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے۔ سائنسی میلے میں شہر کے معززین مرد و خواتین اور بچوں نے بھر پور شرکت کی۔