اوکاڑہ؛ گراں فروشی کرنے والوں کے خلاف کارروئیاں،  61 گرفتار

43

اوکاڑہ،25 اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنراوکاڑہ  کی ہدایت  پر پرائس مجسٹریٹس   نے گراں فروشی کرنے والوں کے خلاف بھر پور کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے جرمانے کر دئیے ۔  ضلع اوکاڑہ کی تینوں تحصیلوں میں پرائس مجسٹریٹس نے گراں فروشی ،کم ناپ تول اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیاپرائس مجسٹریٹس نے رواں ماہ سے اب تک مارکیٹوں کے 22ہزار 3سو2معائنے کئے۔ گراں فروشی ،کم ناپ تول اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 16لاکھ 13ہزار پانچ سو جرمانہ جبکہ 28مقدمات درج کرواتے ہوئے 61افراد کو پابند سلاسل کروا دیا ۔

 ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کہا کہ جائزہ منافع تاجروں کا حق ہے لیکن عوام کا استحصال کی صورت برداشت نہیں ہے گراں فروشی کرنےو الوں کو بھاری جرمانے اور پابند سلاسل کیا جائے گا ۔ انہوں نے پرائس مجسٹریٹس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو مقررہ نرخوں پر اشیائے خورونوش کی فراہمی کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کیا ۔