جیکب آباد،25 اکتوبر (اے پی پی ): جیکب آباد کی سب سے بڑی تحصیل ٹھل تجارت کے حوالے سے اپنی پہچان رکھتی ہے،ٹھل میں ایک سو کے قریب رائس ملوں پر مشتمل ہے،صرف ٹھل کی رائس ملوں میں تقریباً ڈیڑہ لاکھ مزدور روزانہ کی بنیاد پر کام کرتے ہیں۔
رائس ملوں میں کام کرنے والے مزدوروں کا کہنا ہے کہ ہمارے علاقے میں چاولوں کی سب سے زیادہ کاشتکاری ہوتی ہے اور سب سے زیادہ ملیں بھی یہاں ہیں، ہمیں صنعتی علاقے کا درجہ دیا جائے اور ملکی ایوارڈ سے ہمیں نوازا جائے۔
تحصیل ٹھل کے رائس ملوں کے صدر علی گوہر بلوچ کا کہنا ہے کہ 90 سے زائد رائس ملیں ہمارے علاقے میں ہیں،ہمارے علاقے کے لاکھوں ٹن چاول کراچی پہنچائے جاتے ہیں جہاں سے وہ دیگر ملکوں کو مہیا کیے جاتے ہیں،ہمارے علاقے کو صنعتی علاقے کا درجہ دیا جائے اور حکومت پاکستان ہمیں سہولتیں فراہم کرے تاکہ ہم اس سے بھی زیادہ چاول کی کاشتکاری کرکے ملک کی ریڑہ کی ہڈی کا کردار ادا کرسکیں۔
ٹھل میں چاول کی فصل کٹائی کے لیے تیار ہوگئی ہے۔ ملک کے بیشتر شہروں سے کاروباری حضرات ٹھل میں خریداری کے لیے پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔











