اٹک،26 اکتوبر(اے پی پی ): ٹریفک پولیس اور اینٹی انفورسمنٹ سٹاف نے حضرو شہر میں روڈ ، دعا چوک اور فوارہ چوک میں غلط پارکنگ اور فٹ پاتھوں پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا ۔
اکثرگاڑیاں کافی دیر سے کھڑی ہونے پر ان کے ٹائروں سے ہوا نکال دی گئی اور کئی کو جرمانے کئے گئے۔ فٹ پاتھوں پر تجاوزات ختم کرنے کیلئے دکانداروں کو آخری واررنگ دی گئی۔
یاد رہے غلط پارکنگ اور تجاوزات کے باعث حضرو شہر کی اکثر سڑکیں جام رہتی ہیں اور ایمبولینسز ٹریفک میں پھنسنے کی وجہ سے مریضوں کو شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
شہریوں نے ڈپٹی کمشنر اٹک اور اے سی حضرو کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے حضرو شہر کیلئے کار لفٹر کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔











