پشاور، 06کتوبر(اے پی پی): تھانہ ایکسائز پشاور نے دو کامیاب کاروائیوں میں منشیات اور کارتوس برآمد کرلئے۔
پہلی کاروائی میں خاتون سمگلر سے دو کلو گرام ہیروئین برآمد ہوئی، لنڈی کوتل سے تعلق رکھنے والی مذکورہ ملزمہ کو موقع پر گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔دوسری کاروائی میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان کے قبضے سے 500 کارتوس برآمد ہوئے۔
ترجمان نے کہا کہ دونوں ملزمان کو مزید تفتیش اور مطلوبہ کاروائی کیلئے تھانہ چمکنی کے حوالے کردیا گیا ہے۔











