بھکر،6اکتوبر( اے پی پی): ڈی پی او بھکر محمد نوید کے احکامات پر ریٹائرڈ ٹیچر عبدالحئی سکنہ پنج گرائیں کا چوری شدہ موٹر سائیکل ہنڈا CD70چوری ہونے کی اطلاع پر انچارج AVLS سٹاف نجیب اللہ ایس آئی نے ٹیم کے ہمراہ انتہائی مختصر وقت میں برآمد کر کے ٹیچر کو “ٹیچر ڈے” پر انکے حوالے کیا، ٹیچر نے بھکر پولیس کا شکریہ ادا کیا اور ڈھیروں دعائیں دیں۔











