بھکر،4 اکتوبر( اے پی پی): ڈی پی او بھکر محمد نوید کی طرف سے بھی روزمرہ کھلی کچہری کا سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں سے ملاقات کرکے ان کے مسائل دریافت کیے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر نے شہریوں کے مسائل سن کر متعلقہ پولیس افسران کو درخواستیں مارک کیں اور بر وقت کارروائی کرکے رپورٹ بھجوانے کی تاکید کی
ڈی پی او محمد نوید کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کے مسائل سے براہ راست آگاہ ہو کر مسائل و تکالیف کا فوری ازالہ کرنا ہے۔میرے دفتر کے دروازے ہر خاص و عام کے لیے ہر وقت کھلے ہیں۔











