بھکر میں سیوریج کے پانی سے 40کنال پر کاشت فصل تلف

26

بھکر، 09 اکتوبر(اےپی پی): پنجاب فوڈ اتھارٹی نے  سیوریج کے پانی سے کاشت سبزیوں کیخلاف بھکر میں کارروائی کےدوران  40 کنال پر سیوریج کے پانی سے کاشت فصل کو ٹریکٹر کی مدد سے ہل چلا کر تلف کر دیا۔

 ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق بھکر نشیب میں سیوریج کے پانی سے کاشت سبزیوں کیخلاف کارروائی کی گئی ہے۔ تلف کی گئی سبزی میں پالک کی فصل شامل تھی۔  سیوریج کے پانی سے کاشت سبزیوں کو سبزی منڈی میں فروخت کیا جاتا تھا۔ قواعدوضوابط کی خلاف ورزیوں پر کاشتکار کو حتمی وارننگ جاری کی گئی ہے۔صوبہ بھر میں سیوریج کے پانی سے سبزیوں کی کاشت پر پابندی عائد ہے، انہوں نے مزید کہا کہ  جعل ساز مافیا کی نشاندہی کیلئے فوڈ سیفٹی ہیلپ لائن 1223 پر رابطہ کریں۔