تمام پاور کمپنیز کو مضبوط بنانا وقت کی ضرورت ہے،ایکسیئن گیپکو   

19

نوشہرہ ورکاں،17 اکتوبر(اے پی پی): ایکسیئن گیپکو محسن علی  کا کہنا ہے کہ تمام پاور کمپنیز کو مضبوط بنانا وقت کی ضرورت ہے،بجلی انسانی زندگی کی اہم ترین ضرورتوں میں سے ایک ہے۔

گیپکو ڈویژن نوشہرہ ورکاں میں صارفین کو بجلی کی بہتر سے بہتر سروس فراہم کرنے کے لیے جہاں گیپکو کو خسارے سے نکالنے کے لیے بجلی چوری کی روک تھام کا سلسلہ  ایکسیئن گیپکو محسن علی کی نگرانی اور چاروں ایس ڈی اوز۔مبشر حسین،فہد حسین،سکندر ریاض اور رئیس الرحمان، کی  کمانڈ میں عملہ لائن سٹاف  ڈے اینڈ نائٹ مصروف ہیں اور با اثر بجلی چوروں کو شکنجے میں لینے کا سلسلہ جاری ہے اور دو ہفتوں کے دوران چیکنگ بجلی چوری میں پکڑے گئے  افراد کی تعداد 41 بتائی گئی ہے اور 39 دنوں میں  ٹوٹل تعداد  112 ہو گئی ہے اور دو ہفتوں کے دوران   41 بجلی چوروں  کے خلاف مقدمات کے اندراج کے علاوہ  65000 یونٹس کے بیس  لاکھ 80 ہزار کے بل ڈالے گئے اور 1576000 کی وصولی عمل میں لائی گئی ہے۔