ڈی پی او ڈیرہ غازی کا تحفظ مرکز اور پولیس خدمت مرکز کا دورہ

141

ڈیرہ غازی خان(اے پی پی):ڈی پی او ڈیرہ غازی خان احمد محی الدین نے تحفظ مرکز اور پولیس خدمت مرکز کا دورہ کر کے صورتحال کا جائزہ لیا اور شہریوں کے مسائل فوری طور پر حل کرنے کی ہدایت کی۔

ڈی پی او نے تحفظ مرکز پر ٹرانسجینڈرز اور خصوصی افراد کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور موقع پر موجود  افراد کے مسائل دریافت کئے اور ان کے فوری حل کے لیے احکامات کئے۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تحفظ مرکز اور پولیس خدمت مرکز میں مزید بہتر انتظامات کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ان مراکز کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں اور طبقے کے ہر رکن کو معاشرے کا مفید شہری بنایا جائےگا ۔ڈی پی او نے کہا کہ شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔