جلالپورپیروالا،23اکتوبر(اے پی پی ):پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جلالپور پیروالا میں ہفتہ صحت کاآغاز کردیا گیا ہے ، پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کی جانب سے 23 اکتوبر سے 26 اکتوبر تک ہفتہ صحت منایا جا رہا ہے۔ ہفتہ صحت کیمپ کاافتتاح ایم ایس ڈاکٹر حافظ محمد ناصر نے کیا۔
میڈیا بریفنگ کے دوران ایم ایس ڈاکٹر حافظ محمد ناصر کا کہنا تھا اس پروگرام کے تحت کیمپ میں آنے والے مریضوں کو نہ صرف مفت ادویات فراہم کی جائیں گی بلکہ تمام ٹیسٹ کرانے کی سہولیات بھی دستیاب ہیں۔