جوہرآباد؛ ڈسٹرکٹ پبلک سکول  میں سیرت رحمت اللعالمین خاتم النبین ﷺ کانفرنس کا انعقاد

22

جوہرآباد ، 10 اکتوبر( اے پی پی ): ڈسٹرکٹ پبلک سکول اینڈ انٹر کالج جوہرآباد میں سیرت رحمت اللعا لمین خاتم النبین ﷺ

کانفرنس کا انعقاد ہوا جس کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) خوشاب احمد صہیب تھے۔کانفر نس میں طلبا ء و طالبات نے نبی کریم ﷺ کے حضور گلہا ئے عقیدت نچھا ور کئے بچوں نے حضور پاک ﷺ کی رسالت،سیر ت،تقو یٰ اور تحمل و برداشت کے عنوان پر اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

مہمان خصوصی احمد صہیب اے ڈی سی (جی ) نے بہترین پرو گرام پیش کرنے پر بچوں اور ادارہ انتظامیہ کی محنت اور کاوش کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ ہماری دنیاوی اور آخروی زندگی میں کامیابی اسوہ رسول ﷺ پر عمل کرنے میں ھے۔

کانفرنس میں  پر نسپل صلا ح الدین،سی ای او ایجوکیشن اتھار ٹی خوشاب محمد اشفا ق احمد،ڈیف اینڈ ڈمب ہائی سکول کے ہیڈ ماسٹر عنا یت اللہ نیازی،ملک  الطاف حسین ایڈووکیٹ،رانا سلیم الرحمن کے علاوہ بورڈکے ممبران  اور سکول کے طلبا ء و طا لبات نے شرکت کی۔