حب،26 اکتوبر (اے پی پی):پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان سے کراچی ایمبولینس کے زریعے منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی اور دوران تلاشی ایمبولینس کے آکسیجن سلنڈر سے 4000 ہزار گرام مہلک نشہ آئس جبکہ ایمبولینس کے خفیہ خانوں سے 1200ہزار گرام چرس برآمد کرلی ہے اور 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
برآمد شدہ منشیات، ایمبولینس اور ملزمان کو وندر پولیس نے طویل میں لیکر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید نیٹ ورک کے متعلق تفتیش شروع کردی ہے۔
ایس ایس پی حب آصف علی مستوئی نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈسٹرکٹ حب، وندر، ساکران، میں نہ منشیات ڈمپ ہونے دینگے نہ ہی وندر کی سرزمین منشیات کی اسمگلنگ کے لئے استعمال ہونے دینگے۔انہوں نے کہا کہ نئی نسل کو تباہی سے بچانے کے لئے حب ڈسٹرکٹ پولیس اپنے تمام وسائل و نیٹ ورک کا استعمال کرتے ہوئے کارروائی جاری رکھے گی۔
جبکہ دوسری کارروائی میں سندھ اور بلوچستان کے سنگم پر قائم موچکو چیک پوسٹ پر پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 630 کلو مضر صحت چھالیہ بلوچستان سے کراچی اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے، پولیس سے بچنے کے لئے ملزمان نے مضر صحت چھالیہ گیس سلینڈرز میں بھرا۔تھا، کارروائی میں ایک ملزم کو گرفتار کرکے برآمدہ مال و سوزکی گاڑی کو قبضہ میں لے کر پولیس نے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔











