ساہیوال ،10اکتوبر(اے پی پی ): ساہیوال بورڈ نے فرسٹ ایئر سالانہ امتحانات 2023کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے ،نتائج کا اعلان کمشنر ساہیوال/ چئیرپرسن بورڈ شعیب اقبال سید نے کیا، جس کے مطابق امتحانات میں 43015 طلبہ و طالبات نے شرکت کی،جن میں 19403 طلبہ و طالبات نے کامیابی حاصل کی، امتحان میں کامیابی کا تناسب 45.11 فی صد رہا۔ 19983طلبہ میں سے 7688 اور 23031 طالبات میں سے 11715 کامیاب ہوئے۔
نتائج 800292 پر رول نمبر ایس ایم ایس کرکے معلوم کئے جا سکتے ہیں۔ طلبہ و طالبات www.bisesahiwal.edu.pk سے بھی رزلٹ دیکھ سکتے ہیں۔ نتائج کے بروقت اعلان پرکمشنر شعیب اقبال سید نےعملے کو مبارک باد دی۔











