لاہور ،18 اکتوبر ( اے پی پی ): سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید کی زیر صدارت پنجاب سول ایڈمنسٹریشن ایکٹ میں ریفارمز بارے اجلاس ہوا ۔اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری سیکرٹری سروسز سیکرٹری ریگولیشن سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی اور کمشنر ساہیوال نے شرکت کی۔شرکاء نے ایس ایم بی آر نبیل جاوید کو مجوزہ ریفارمز بارے بریفنگ دی ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید نے کہا کہ سرکاری اداروں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے ،اجلاس میں قانونی نکات بھی زیر بحث لائے گئے سرکاری محکموں کی کارکردگی کی مانیٹرنگ کو مزید مؤثر بنانے کی تجاویز بھی سامنے آئیں ۔ایس ایم بی آر نے تمام قانونی نکات کو مدنظر رکھتے ہوئے ریفارمز کی ہدایت کی اور کہا کہ حتمی منظوری کے بعد شفارشات کابینہ کو بھیجی جائیں گی۔ایس ایم بی آر نے کمیٹی کو مجوزہ ریفارمز کا مزید جائزہ لینے کی ہدایت کی اور کہا کہ سرکاری کاموں میں غیر ضروری تاخیر کا سبب بنے والی وجوہات کو ختم کیا جائے گا ۔ریفارمز کا مقصد سرکاری محکموں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا ہے،شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام تر اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔











