کوئٹہ 18 اکتوبر (اے پی پی): ملک بھر میں جو بچے سرکاری سکولوں میں پڑھ رہے ہیں ہماری زمہ داری ہے کہ ہم ان کو وہ سب سہولتیں فراہم کرسکے جو پرائیویٹ سکولوں میں مہیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نےنیشنل وکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کے زیر اہتمام یونیورسٹی آف بلوچستان کوئٹہ میں پرائم منسٹر یوتھ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت پاس آوٹ طلباءو طالبات میں اسناد تقسیم کے موقع پر میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نگراں وفاقی وزیر مدد علی سندھی نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں 28 ملین سے زائد بچے سکولوں سے باہر ہے ہماری اہم ترجیحی ہے کہ ہم ان بچوں کو سکولوں میں داخل کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں جو بچے سرکاری سکولوں میں پڑھ رہے ہیں ہماری زمہ داری ہے کہ ہم ان کو وہ سب سہولتیں فراہم کرسکے جو پرائیویٹ سکولوں میں مہیا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں آنے کا مقصد بھی یہی تھا کہ میں خود دیکھ سکوں نگراں وفاقی نے کہا کہ بلوچستان میں تعلیم کے مسائل سے نمٹنے کے لیے ایمرجنسی بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت ہے تعلیم کے معیار میں بہتری کے بغیر ترقی کا سفر طے نہیں کیا جا سکتا۔











