سکھر؛ ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کی جانب سے دوستانہ میچ کا انعقاد، مقابلہ ایک ایک گول سے برابر

26

سکھر،یکم اکتوبر(اے پی پی): ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کی جانب سے ایک دوستانہ میچ کا انعقاد کیا گیا جس میں کراچی سے اولمپیئن جان محمد ہاکی کلب اور مہران ہاکی کلب سکھر کے مابین مقابلہ ہوا، مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا۔

قبل از میچ کے مہمان خاص یو سی اولڈ سکھر کے چیئرمین عبد اللہ منگی سے کھلاڑیوں کا تعارف کروایا گیا ۔اس موقع پر انکے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن سکھر کے جنرل سیکرٹری عارف محمود، میر محمد، منظور حسین موجود تھے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے مہمان خاص کا کہنا تھا کے آج کل کے دور میں جہاں نوجوان بہت ساری پریشانیوں اور مشکلات میں ہیں وہاں پر ایسی  کھیلوں  کی سخت ضرورت ہے، میں ہاکی انتظامیہ کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے بہترین کھیل کا انعقاد کیا۔