اسلام آباد،25اکتوبر(اے پی پی):نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاحت کے وسیع مواقع موجود ہیں،سیاحت کے فروغ کے لئے وفاق اور صوبوں کو ہم آہنگی سے کام کرنے اور روابط بڑھانے کی ضرورت ہے۔
ان خیالات کا اظہار نگران وزیراعظم نے معاون خصوصی برائے سیاحت وصی شاہ سے گفتگو میں کیا، جنہوں نے بدھ کو یہاں وزیراعظم سے ملاقات کی۔ نگران وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں وسیع پیمانے پر سیاحت کے حوالے سے استعداد موجود ہے جس سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے کی ضرورت ہے،سیاحت کے فروغ کے لئے وفاق اور صوبوں کو ہم آہنگی سے کام کرنے اور روابط بڑھانے کی ضرورت ہے۔
سید وصی شاہ نے وزیراعظم کو وفاقی سطح پر سیاحت کے فروغ کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر بریفنگ دی۔











