سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید کی زیر صدارت اجلاس، درباروں مزارات اور مساجد کی تزئین و آرائش میں پیش رفت کا جائزہ

41

 

لاہور ،31 اکتوبر ( اے پی پی ):سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں  درباروں مزارات اور مساجد کی تزئین و آرائش میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ۔

اجلاس میں سیکرٹری اوقاف  سمیت دیگر محکموں کے افسران نےشرکت کی۔افسران نے ایس ایم بی آر کو مزارات اور مساجد کی تزئین و آرائش بارے بریفنگ دی۔اس موقع پر نبیل جاوید نے افسران کو منصوبہ مقررہ وقت میں مکمل کرنے کی ہدایات کی اور کہا کہ  نیسپاک،آئی ڈیپ،اوقاف اور والڈ سٹی آف لاہور کو بروقت منصوبہ جات مکمل کیے جائیں ۔

نبیل جاوید نے محکمہ فنانس کو فنڈز کی فراہمی بلاتاخیر یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ کوئی بھی محکمہ غیر ضروری تاخیر کا باعث نہ بنے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق بروقت منصوبے کی تکمیل یقینی بنائی جائے گی ۔