لاہور 02 اکتوبر(اے پی پی):سی سی پی او لاہور کے دفتر میں رینک پننگ لگانے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے لاہور ڈویژنز کے 5 ایس پیز کو رینک لگا ئے۔بطور ایس پی 3 سال سروس مکمل کرنے والے ایس پیز کو رینک لگائے گئے ۔اس تقریب میں ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور اور ایس ایس پی ایڈمن عاطف نذیر بھی موجود تھے
رینک حاصل کرنیوالوں میں ایس پی آپریشنز سول لائنز حسن جاوید بھٹی ،ایس پی کینٹ آپریشنز اویس شفیق ، ایس پی آپریشنز ماڈل ٹاؤن عمارہ شیرازی ،ایس پی انویسٹی گیشن سٹی محمد رضا تنویر،ایس پی ڈولفن زوہیب نصراللہ رانجھا شامل تھے۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ یہ رینک آپ کے لیے عوام کی خدمت کے لیے اللہ کی عطا کردہ نعمت ہیں اور ترقی کے مراحل سے گزرنے کے ساتھ ساتھ اس میں اضافہ ہوتا جائے گا۔ بلال صدیق کمیانہ کا کہنا تھا کہ یہ عہدہ آپ سے مطالبہ کرتا ہے کہ آپ اپنے فرائض ایمانداری اور تندہی سے ادا کرتے ہوئے عوام کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں۔سی سی پی او نے ایس پیز کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور سی سی پی او نے امید ظاہر کی کہ آفیسرز اپنی ذمہ داریاں پوری لگن اور جانفشانی سے نبھائیں گے۔











