شیخو پورہ ،10اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مریدکے کا دورہ کیا اور ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کو مہیا کی جانےوالی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد نے ایمرجنسی وارڈ اور ہسپتال کے مختلف شعبہ جات میں صفائی ستھرائی، عملہ کی حاضری اور ادویات کے اسٹاک کاجائزہ لیا اور مریضوں اور انکے لواحقین سے سہولیات بارے دریافت کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو زیر علاج مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہذ کہ ڈاکٹرز ، پیر امیڈیکل سٹاف و دیگر عملہ سرکاری ہسپتالوں میں اپنی حاضری کو 100 فیصد یقینی بنائیں۔
ڈپٹی کمشنر نےکہا کہ ہسپتال میں مریضوں کو بہترین علاج ، تشخیص کے ساتھ مفت ادویات کی فراہمی میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
اسسٹنٹ کمشنر مریدکے شوکت سندھو ، ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال اور دیگر افسران بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تھے۔











