قصور،7 اکتوبر( اے پی پی):لیسکو قصور نے ایک ماہ میں ضلع بھرکے مختلف تھانوں میں 2489 مقدمات درج کروا ئے اور بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاون میں 1261افراد کو گرفتار کروایاہے۔ایس ای لیسکو قصور احمد شہزاد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ لیسکو قصور نے ایک ماہ میں ڈیٹکشن بلز کی مد میں 40 لاکھ 60 ہزار یونٹس صارفین کو ڈال کر 16 کروڑ روپے مالیت کی بجلی چوری پکڑ لی۔
انہوں نے بتایاکہ لیسکو قصور نے ایک ماہ میں ڈیٹکشن بلز کی مد میں 40 لاکھ 60 ہزار یونٹس صارفین کو ڈال دئیے جس سے لیسکو قصور نے ایک ماہ میں 16 کروڑ روپے مالیت کی بجلی چوری پکڑ لی اس طرح ایک ماہ کی مہم میں بجلی چوروں سے تین کروڑ روپے وصول کر لئے ہیں جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 90 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کروا دیئے ہیں۔











