مری؛ یوسی کرور میں ریسکیو موٹر بائیک سروس فراہم کردی گئی  

68

مری،7 اکتوبر( اے پی پی): ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مری انجینئر کامران رشید نے سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایات پر تحصیل کوٹلی ستیاں کی یونین کونسل کرور میں ریسکیو موٹر بائیک سروس فراہم کر دی ہے ۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کے مطابق یونین کونسل کرور میں ریسکیو موٹر بائیک سروس سٹریٹجک لوکیشن پر تعینات کر دی گئی ہے جس کا مقصد کسی بھی ایمرجنسی میں بروقت امدادی کارروائیوں کو جاری رکھنا ہے۔

یونین کونسل کرور میں ریسکیو موٹر بائیک تعینات کرنے سے گاؤں کیا،کلاں،کرور بالا،اریاڑی سمیت دیگر ملحقہ علاقے اور مقامی آبادی کو بروقت ریسکیو سروس فراہم ہوگی ، شہری کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری 1122 ڈائل کریں،ایمرجنسی رسپانس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔