ملتان، بجلی چوروں کے خلاف مہم میں ایک روز میں 98افراد پکڑ لیے گئے

14

ملتان، 17 اکتوبر ( اےپی پی):بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ بجلی چوروں کے خلاف مہم میں ایک روز میں 98افراد پکڑے گئے۔43 نئے مقدمات کا اندراج ہوا۔بجلی چوروں کو78 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔نادہندگان سے 6کروڑروپے سے زائد رقم وصول کرلی۔16اکتوبر 2023ء کو ریجن بھر میں 95گھریلو،ایک کمرشل،ایک زرعی ٹیوب ویل اور ایک صنعتی صارف بجلی چوری میں ملوث پایاگیا۔ ملتان سرکل میں 12بجلی چوروں کو1040000روپے جرمانہ عائد کیااور5مقدمات درج ہوئے۔ ڈی جی خان سرکل میں 12 صارفین 890000روپے جرمانہ عائد کیا اور11مقدمات کا اندراج ہوا۔ وہاڑی سرکل میں 7صارفین کو560000 روپے جرمانہ عائداور2مقدمات درج،بہاولپور سرکل میں 14صارفین کو950000روپے جرمانہ عائداور6 مقدمات درج،ساہیوال سرکل میں 17صارفین کو1090000 روپے جرمانہ عائداور2مقدمات درج،رحیم یار خان سرکل میں 5صارفین کو200000 روپے جرمانہ عائد اور5مقدمات درج،مظفرگڑھ سرکل میں 16صارفین کو450000 روپے جرمانہ عائداور8مقدمات درج،بہاولنگر سرکل میں 3صارفین کو280000روپے جرمانہ عائد اور3 مقدمات درج،خانیوال سرکل میں 12صارفین کو2340000 روپے جرمانہ عائد کیا اورایک ایف آئی آرکا اندراج ہوا۔ریکوری مہم کے دوران ایک روز میں 6کروڑ11لاکھ80ہزارروپے وصول کرلئے۔ وصولیاں گھریلو، کمرشل، صنعتی اور زرعی ٹیوب ویل ڈیفالٹرز سے کی گئیں۔