کرایوں میں کمی پر مشتمل پینافلیکسز جنرل بس سٹینڈ اور گاڑیوں میں آویزاں کئے جائیں:ڈپٹی کمشنر

22

 

بھکر,17اکتوبر (اےپیپی):پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کے ثمرات عوام الناس تک ضرور پہنچائے جائیں گے تمام ٹرانسپورٹرحضرات مسافر گاڑیوں کے کرایہ جات میں فی الفور کمی کرکے نئے کرایہ جات پر مبنی پینافلیکسز لاری اڈوں اور مسافر گاڑیوں میں آویزاں کریں ۔ یہ بات ڈپٹی کمشنرڈاکٹر نور محمد اعوان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونیوالی کمی پر ٹرانسپورٹر حضرات سے خصوصی ملاقات میں کہی ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان کو سیکریٹری آرٹی اے کی جانب سے دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ پیٹرول گاڑیوں پر موجودہ کرایوں میں سے 20 فیصد کرایہ کم کیا گیا ہے جبکہ ڈیزل پر چلنے والی گاڑیوں میں 10 فیصد کرایہ کم کرکے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوا ن نے اس موقع پر سیکریٹری آرٹی اے اور ٹریفک پولیس کو ہدایات جاری کی کہ سرکاری تعین کردہ کرایوں پر فورا عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور اوور چارجنگ پر گاڑیوں کو موقع پر بند کیا جائے اس سلسلہ میں سیکریٹری آر ٹی اے اور ٹریفک پولیس فیلڈ میں موجود رہیں ۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے کہاکہ کرایوں میں کمی پر مشتمل پینافلیکسز جنرل بس سٹینڈ اور گاڑیوں میں آویزاں کئے جائیں ۔ ا ن کا کہنا تھا کہ حکومتی احکامات کی عدم پیروی کرنیوالوں کے خلاف بلاتاخیر سخت ایکشن لیا جائے گا۔