ملتان،5 اکتوبر( اے پی پی): وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں کے خلاف جاری آپریشن میں ایک روز میں 106بجلی چور پکڑے گئے۔بجلی چوروں کو 51لاکھ روپے جرمانہ عائدکیاگیا۔67بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے جبکہ ایک گرفتارہوا۔
رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے3 کروڑ59لاکھ 30ہزار روپے رننگ بل اورواجبات ،بقایاجات وصول کئے گئے۔4اکتوبر2023ءملتان سرکل میں 15بجلی چوروں کو 12لاکھ90ہزارروپے جرمانہ عائد اور11مقدمات درج کئے گئے۔
ڈی جی خان سرکل میں 12بجلی چوروں کوایک لاکھ 30ہزارروپے جرمانہ عائد اور 10مقدمات درج ہوئے ، وہاڑی سرکل میں 9صارفین کو 4لاکھ60ہزارروپے جرمانہ عائد اور4مقدمات درج کئے گئے ، بہاولپور سرکل میں 9افراد کو4لاکھ10ہزارروپے جرمانہ عائد اور 8مقدمات درج کئے گئے ، ساہیوال سرکل میں 16بجلی چوروں کو9لاکھ30ہزارروپے جرمانہ عائد اور2ایف آئی آرز درج ہوئے ، رحیم یار خان سرکل میں 22افراد کو8لاکھ10ہزارروپے جرمانہ عائد اور 22مقدمات درج ہوئے۔
مظفرگڑھ سرکل میں 16صارفین کو 6لاکھ20ہزارروپے جرمانہ عائد اور4مقدمات کا اندراج ہوا جبکہ ایک بجلی چور گرفتار ہوا۔بہاولنگر سرکل میں 2صارفین کو ایک لاکھ20ہزارروپے اور 2مقدمات درج ہوئے ، خانیوال سرکل میں 5بجلی چوروں کو3لاکھ40ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیا جبکہ 4مقدمات کا اندراج ہوا۔
میپکو ریجن کے زیر انتظام جنوبی پنجاب کے 13اضلاع میں رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے 3 کروڑ59لاکھ 30ہزارروپے رننگ بل اورواجبات ،بقایاجات وصول کئے گئے۔











