ملتان؛ بجلی چوروںو نادہندگان کیخلاف آپریشن جاری، مزید97 پکڑے گئے،84 نئے مقدمات درج

33

ملتان،26 اکتوبر(اے پی پی ): وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر میپکو ریجن میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ایک روز میں مختلف کیٹگریز کے97 بجلی چور پکڑے گئے۔84 نئے مقدمات درج ہوئے جبکہ ڈی جی خان کے مختلف علاقوں سے 5افراد کو گرفتارکیاگیا۔ بجلی چوروں کو 78لاکھ 30ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

 ملتان سرکل میں 12بجلی چوروں کو1310000روپے جرمانہ عائد کیا اور12مقدمات کا اندراج ہوا۔ ڈی جی خان سرکل میں 14 صارفین کو440000روپے جرمانہ عائداور14مقدمات درج کئے گئے ، وہاڑی سرکل میں 8صارفین کو 510000روپے جرمانہ عائداور14مقدمات درج ہوئے، بہاولپور سرکل میں 9صارفین کو1830000روپے جرمانہ عائداور9مقدمات درج کئے گئے ، ساہیوال سرکل میں 14صارفین کو1040000روپے جرمانہ عائداور3مقدمات درج ہوئے ۔

 رحیم یار خان سرکل میں 14صارفین کو630000روپے جرمانہ عائداور14مقدمات درج، مظفرگڑھ سرکل میں 10صارفین کو330000روپے جرمانہ عائداور8مقدمات درج کئے گئے،بہاولنگر سرکل میں 3صارفین کو670000روپے جرمانہ عائداور3مقدمات درج ہوئے،خانیوال سرکل میں 13صارفین کو1070000روپے جرمانہ عائداور13مقدمات درج ہوئے۔

ریکوری مہم میں جنوبی پنجاب کے 13اضلاع میں رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے 2کروڑ51لاکھ روپے وصول کئے گئے جبکہ احمد پور شرقیہ، مبارک پور، لودہراں اربن اور لودہراں رورل سب ڈویژنوں کے زیر انتظام علاقوں میں نادہندہ زرعی ٹیوب ویلوں کے خلاف آپریشن کیاگیا۔ آپریشن کے دوران 50لاکھ روپے سے زائد واجبات کی عدم ادائیگی پر 9زرعی ٹیوب ویلوں کے ٹرانسفارمرز اتارے گئے۔