ملتان؛ کمشنر کانشتر وچلڈرن ہسپتال کادورہ،ترقیاتی کاموں کاجائزہ لیا

27

ملتان، 23 اکتوبر (اے پی پی):کمشنر انجینئر عامرخٹک نے نشتر ہسپتال کا دورہ کیا اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔کمشنرعامر خٹک نے ناقابل استعمال اشیاء کی نیلامی کیلئےاسسٹنٹ کمشنرسٹی کی سربراہی میں ایم ایس نشتر،ایکسئن بلڈنگ پر مشتمل تین رکنی کمیٹی تشکیل دیدی۔کمیٹی ہسپتال میں ناکارہ اشیاء کا تعین کرکے نیلامی کا عمل کروانے کی ذمہ دار ہوگی۔

اس موقع پر ایکسئن بلدنگ حیدر علی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نشترکی اپ گریڈیشن پر936.56 ملین روپے لاگت آئےگی۔ وارڈ نمبر 4,13,17,20,26,12 ،ایم اینڈ آر ڈیپارٹمنٹ، فیزیوتھراپی ڈیپارٹمنٹ کی اپ گریڈیشن  جاری ہے۔ نشترہسپتال کی اپ گریڈیشن 31 جنو ری 2024 تک مکمل کرلی جائے گی۔

دورے کے دوران کمشنرعامرخٹک نے مریضوں سے دستیاب  سہولیات بارے بھی بات چیت کی۔

 قبل ازایں کمشنر انجینئر عامر خٹک نے چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور اولڈ بلاک کی 179.9 ملین روپے سے جاری اپ گریڈیشن سکیم کا جائزہ لیا۔انہوں نےپیتھالوجی، او پی ڈی کو 6 ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت بھی دی۔انہوں نے ہسپتال میں دستیاب طبی سہولیات، ادویات سٹاک کا جائزہ لیااور کہا کہ چلڈرن ہسپتال جنوبی پنجاب میں امراض اطفال کا واحد ہسپتال ہے۔ حکومت پنجاب عوام کوصحت کی بنیادی سہولیات تک سہل رسائی دینے بارے کوشاں ہیں۔

کمشنر عامر خٹک نے مریض بچوں کے لواحقین سے دستیاب سہولیات بارے بات چیت کی اور انہیں پناہ گاہ میں قیام کروانے بارے اوربہترین سہولیات فراہم کرنے بارے تاکید کی۔

اس موقع پر ایم ایس چلڈرن ہسپتال ڈاکٹر کامران آصف نے بتایا کہ او پی ڈی میں روزانہ 1600 مریضوں کو علاج کی سہولیات فراہم کی جارہیں۔روزانہ 150 مریض بچوں کو ایمرجنسی میں علاج و معالجہ کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ڈائیریکٹر ڈویلپمنٹ روبینہ کوثر، اسسٹنٹ کمشنر سٹی سیمل مشتاق موجود تھیں جبکہ ایکسئین بلڈنگ حیدر علی نے تفصیلی بریفنگ دی۔