ملتان:رشوت ستانی کی بیخ کنی، بااثر بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف سخت کاروائی

13

 

ملتان 17 اکتوبر (اے پی پی ):رشوت ستانی کی بیخ کنی، بااثر بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف سخت کاروائی، میپکو اور ملکی مفادات کے ساتھ وفاداری اور اپنے فرائض کے لئے عہد کیا گیا،میپکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر مہر اللہ یار بھرانہ نے ایس ڈی اوز سے جنرل منیجرز تک تمام افسران نے اس حوالے سے حلف لیا۔

میپکو ہیڈ کوارٹر میں افسران نے ملک اورکمپنی سے وفاداری اور رشوت ستانی کی بیخ کنی کے عہد کا اعادہ کیا۔میپکو کے افسران نے ملازمت کے آغاز میں اُٹھائے گئے عہد کی تجدید کی۔عہد اُٹھایاکہ وہ ملک اور کمپنی کے ہمیشہ وفادار رہیں گے۔رشوت ستانی کی بیخ کنی میں اپنا کردار اداکریں گے۔میپکو ہیڈ کوارٹر کے 130سے زائد افسران نے حلف اُٹھایا۔گریڈ 17کے ایس ڈی اوز سے لیکر گریڈ21کے جنرل منیجرز تک تمام افسران نے عہد کیا۔افسران نے منصب فرائضی ایمانداری اور خلوص سے سرانجام دینے کا اعادہ کیا۔تمام افسران نے حلف اُٹھایاکہ ان کے کام کا فائدہ ملک و قوم اور کمپنی کے لئے ہوگا۔کمپنی اور ملک کی ترقی کے لئے شبانہ روز محنت کرتے رہیں گے۔میپکو ریجن میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف بلاتفریق کاروائی کریں گے۔