مٹی کے برتن میں بنا پکوان، ذائقہ دار اور صحت بخش

26

اسلام آباد،25 اکتوبر(اے پی پی ): زمینی مٹی سے قدرتی طور پر بے شمار معدنیات اور وٹامنز حاصل ہوتے ہیں، اسی طرح مٹی کے برتن میں بھی یہ خصوصیت پائی جاتی ہے ۔

ایک زمانہ تھا جب برصغیر پاک و ہند اور جنوبی ایشیا کے اکثر ممالک میں مٹی کے برتنوں کا استعمال عام تھا اور روایتی کھانے مٹی کے برتنوں میں تیار کیے جاتے تھے لیکن آج تقریباً ہر گھر میں مٹی کے برتنوں کے بجائے کھانا پکانے کے لیے مہنگے اسٹیل اور دیگر قسم کے برتن استعمال کیے جاتے ہیں۔

مٹی کے برتن میں تیار کیے گئے کھانوں کا ذائقہ بالکل مختلف ہوتا ہے، مٹی کے برتن نہ صرف ذائقے میں اضافہ کا سبب بنتے ہیں بلکہ یہ غذا کے بنیادی اجزا کو برقرار رکھتا ہے کیونکہ مٹی کے برتنوں میں باریک مساموں جیسے سوراخ ہوتے ہیں جو گرمائش اور نمی کو پکانے کے دوران برتن میں گردش کرنے دیتے ہیں جس سے پکنے کے دوران یہ غذائی اجزا برقرار رہتے ہیں۔