مکسڈ مارشل آرٹس فائٹرذیشان محسود کا 30سیکنڈز میں  126 ہائی نیز گینیز ورلڈ ریکارڈ

66

اسلام آباد،25 اکتوبر(اے پی پی ):مکسڈ مارشل آرٹس فائٹرذیشان محسود نے گینیز ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا،جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے ذیشان محسود نے ہائی نیز کا ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا۔ذیشان نے 30 سیکنڈز میں  126 ہائی نیز کرکے ریکارڈ اپنے نام کیا۔

عالمی سطح پر یہ ریکارڈ بنانے والے

ذیشان محسود پہلےکھلاڑی ہیں۔ذیشان 80 گینیز ورلڈ ریکارڈ بنانے والے صدارتی ایوارڈ یافتہ عرفان محسود کے چھوٹے بھائی ہیں۔عرفان محسود کے اب تک 15 شاگرد گینیز ورلڈ ریکارڈز بنا چکے ہیں۔