میرپورخاص؛فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے جماعت اسلامی حلقہ خواتین کیجانب سے کانفرنس کا انعقاد

18

میرپورخاص،24اکتوبر(اے پی پی):  اسرائیلی دہشتگردوں کے ہاتھوں وحشیانہ بربریت، نسل کشی کا شکار غزا فلسطین کے معصوم بچوں، ماؤں اور جوانوں سے یکجہتی کیلئے جماعت اسلامی حلقہ خواتین کیجانب سےخواتین اسلام کی عنوان سے یکجہتی فلسطین کانفرنس  کا انعقاد  کیا  گیا۔

   یکجہتی فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ناظمہ جماعت اسلامی میرپورخاص ضلع نذرت احمد ، ناظمہ جماعت اسلامی   نے  کہا کہ امریکہ و عالمی اداروں کی اسرائیل کی مجرمانہ حمایت دنیا کو عالمی جنگ میں دھکیل رہی ہے، فاسفورس بموں کی بارش نے غزہ کو ڈھیر میں تبدیل کردیا ہے، ہسپتال، اسکول اور عبادت گاہوں کو ہدف کرکے نشانہ بنانے والے اسرائیلی فوجی جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی میں مشغول اسرائیلی دہشتگردی  کے سبب فلسطین و غزہ میں تاریخ کا سب سے بڑا انسانی المیہ جنم لے رہا ہے ،غزہ کو دنیا کی سب سے بڑی انسانی جیل میں تبدیل کردیا گیا،غزہ میں محصور بچے، خواتین، بوڑھے اور ہزاروں زخمیوں کیلئے دوائیں ،پانی بجلی اور غذائی رسد کی مکمل بندش اسرائیل کی وحشیانہ بربریت ہے۔

 کانفرنس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی سینکڑوں شریک خواتین نے شرکت کی۔ کانفرنس میں شریک خواتین نے  اسرائیلی بربریت اور ظالمانہ کارروائیوں کے خلاف شدید غم و غصے نفرت  کا اظہار کیا اور اسرائیل مردہ باد ،اسرائیل کی بربادی تک جنگ رہے گی اور اسرائیل کا ایک علاج الجہاد الجہاد سبیلناسبیلنا الجہاد لبیک یا غزہ کے فلک شگاف نعرے لگائے ۔

   یکجہتی فلسطین کانفرنس  میں  فلسطین کے شہید و زخمی معصوم بچوں سے یکجہتی کیلئے معصوم بچوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔