میرپورخاص،09 اکتوبر (اے پی پی): مختلف قوم پرست جماعتوں کے آٹھ کارکنان نے علیحدگی پسند سیاست کو خیرآباد کہہ دیا اور قومی دھارے میں شامل ہوگئے۔
غلام حسین، کارو مری، فاروق مری، ایاز علی، مشرف, غلام سرور مری اور عارف سندھی نے پاکستان کا جھنڈا اٹھالیا۔ اراکین قومی پرچم تھامے اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے ایوانِ صحافت پہنچے جہاں انھوں پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔
کارکنوں نے ایوانِ صحافت میرپورخاص میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک دشمن عناصر کے خلاف پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔قومی دہارے میں شامل ہونے والے نوجوانوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پہلے بھی پاکستانی تھے اور اب بھی پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا وطن ہے۔











