نارووال؛ ڈپٹی کمشنرچوھدری محمد اشرف کا قلعہ احمدآباد کا طویل دورہ

30

نارووال،10اکتوبر(اے پی پی):ڈپٹی کمشنرچوھدری محمد اشرف نے قلعہ احمدآباد کا طویل دورہ کیا۔جس دوران انہوں نے چلڈرن پارک اورمین بازار، قلعہ احمد آباد اور محلہ بلوکا کا معائنہ کیا۔

ڈپٹی کمشنرنارووال نےبازار کی دونوں اطراف سے تجاوزات ہٹانے،سائیڈز پر بنے نالوں کی صفائی ستھرائی اوران نالوں پر کی جانے والی تجاوزات ہٹانے اور محلہ بلو میں پانی کی مناسب نکاسی کے انتظامات کرنے سے متعلق محکموں کے افسران  کو احکامات جاری کیے۔

ڈپٹی کمشنر نارووال چوھدری محمد اشرف نے دورہ کے دوران رورل ہیلتھ سینٹر قلعہ احمد آباد کا دورہ کیا۔انہوں نے آر،ایچ،سی میں ایمرجنسی،او۔پی۔ڈی،لیب سمیت مختلف وارڈزاور سٹورمیں ادویات کے سٹاک کوچیک کیا اور ڈاکٹرحضرات کو مریضوں کوعلاج معالجے کی زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے  قلعہ احمد آباد پریس کلب کا دورہ بھی کیا۔صدر پریس کلب چوھدری عبدالخالق نے پریس کلب کے ممبران کے ہمراہ ڈپٹی کمشنرنارووال کاپرتپاک استقبال کیا۔

ڈپٹی کمشنرنارووال نے مثبت جرنلزم اور سوسائٹی کے مسائل پر آوز اٹھانے اور انتظامیہ کے بہتر کاموں کی مناسبت تشہیر کے حوالے سے قلعہ احمدآباد پریس کلب کے ممبران کے کردار کو سراہا اور سوسائٹی کی خدمت کے اس مشن کو جاری رکھنے کا مشورہ دیا۔صدر قلعہ احمدآباد پریس کلب کی جانب سے اس موقع پرڈپٹی کمشنر نارووال چوھدری محمد اشرف کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔

ڈپٹی کمشنر نارووال چوھدری محمد اشرف نےاپنے دورہ قلعہ احمدآباد کے دوران قلعہ احمدآباد پولیس اسٹیشن کا بھی دورہ کیا۔انہوں نےپولیس اسٹیشن کی صفائی ستھرائی اور بہترین انتظامات پر ایس۔ایچ۔او توحید الرحمن اور انکی ٹیم کے کام کو سراہا۔

ڈپٹی کمشنر کی طرف سے پولیس اسٹیشن میں پینے کاصاف پانی مہیا کرنے کے لئے واٹر فلٹریشن پلانٹ لگانے کی بابت سکیم بناکر پیش کرنے کے حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کو احکامات صادر کیے گئے۔

بعدازاں ڈپٹی کمشنر نارووال چوھدری محمد اشرف کی زیر صدارت قلعہ احمدآباد میں کھلی عوامی کچہری کا انعقاد کیاگیا، جس دوران ڈپٹی کمشنرنارووال نےعوام الناس کے مسائل سن کر انکے حل کی بابت موقع پر متعلقہ محکموں کے افسران  کواحکامات صادر کئے۔