نارووال؛ ڈپٹی کمشنر سید حسن رضا کا علی الصبح سبزی اورفروٹ منڈی کا دورہ

51

 

نارووال،23اکتوبر(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر سید حسن رضا  نے  علی الصبح نارووال سبزی اورفروٹ منڈی کا دورہ کیا اور سبزی منڈی میں قائم کسان پلیٹ فارم سمیت سبزی اور پھلوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا ۔انہوں نےسبزی منڈی میں صفائی ستھرائی اورسکیورٹی کے انتظامات پر توجہ  دینے  بارے سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی ملک مظفرارشادکو ہدایات جاری کیں۔

 ڈپٹی کشنر صاحب کا اس موقع پرکہنا تھا کہ سرکاری طور متعین کردہ قیمتوں سے تجاوز کرنے اور اپنی مرضی کے ریٹس لگانے والوں کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی،عوام الناس کو ریلیف مہیا کرنا ہماراکتوبری اولین ترجیح  ہے۔