نوشہرہ ورکاں،07 اکتوبر( اے پی پی):ایس ڈی پی او سرکل نوشہرہ ورکاں چوہدری محمد نواز ورک کا کہنا ہے کہ منشیات فروش معاشرے کا نا سور ہیں اور ایسے سماج دشمن عناصر کا ٹھکانہ جیل اور وہ کڑی سے کڑی سزا کے مستحق ہیں، عوام کا ان سماج دشمن عناصر کے خاتمہ کے لیے اعتماد کا ساتھ میسر ہو تو معاشرے میں پھیلی ہوئی اس لعنت کے خاتمہ میں دیر نہیں لگتی اور نوجوان نسل کو نشے کی لت سے محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پریس کلب رجسٹرڈ نوشہرہ ورکاں آفس میں میٹ دی پریس پروگرام میں اپنے خطاب میں کیا۔
انکی پریس کلب آمد پر چیئرمین پریس کلب شیخ منیر احمد آزاد، صدر راشد محمود خاور جنرل سیکرٹری خالد نذیر مصطفائی اور دیگر معزز ممبران نے اپنی روایت کے مطابق استقبال کیا ۔
پروگرام میں ڈی ایس پی چوہدری محمد نواز ورک کا کہنا تھا کہ منشیات فروش اور دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف سپیشل مہم جاری ہے اور رہے گی۔ دوران اجلاس ڈی ایس پی چوہدری محمد نواز ورک کی والدہ، اے ایس آئی خادم حسین کی پھوپھی کی وفات پر دعائے مغفرت کرائی گئی۔











