نوشہرہ ورکاں؛پنجاب بھر میں پولیس شہداءکی قبروں پر گارڈ آف آنر اور سلامی دینے کا سلسلہ جاری

52

نوشہرہ ورکاں، 29 اکتوبر (اے پی پی): آئی جی پنجاب عثمان انور کے حکم پر پنجاب بھر میںپولیس شہداءکی قبروں پر گارڈ آف آنر اور سلامی کا سلسلہ جاری ہے اور اسی سلسلہ میں سی پی او گوجرانوالہ رانا ایاز سلیم کی ہدایت پر 1998 ءمیں شہید ہونے والے نوشہرہ ورکاں کے رہائشی کانسٹیبل سید امام اظہر ترمزی کی قبر پر گارڈ آف آنر دینے کے لیے گوجرانوالہ سے انسپکٹر محمد ندیم کی کمانڈ میں پنجاب پولیس کا خصوصی دستہ نوشہرہ ورکاں مرکزی قبرستان پہنچا ۔

اس موقع پر ڈی ایس پی سرکل محمد نواز ورک سب انسپکٹر ضیاءاللہ اور تھانہ نوشہرہ ورکاں کی فورس بھی موجود تھی، گارڈ آف آنر کے بعد شہید سید امام اظہر ترمزی کی قبر پر پھولوں کی چادر رکھی گئی، ملحقہ قبروں پر پتیاں بچھائی گئیں اور شہید کے لیے اجتماعی دعا کرائی گئی ، شہید کی بیوہ کے لیے 20 ہزار کا امدادی چیک دیا گیا۔ مظہر حسین شاہ نے چیک وصول کیا جبکہ ڈی ایس پی سرکل محمد نواز ورک کا اس موقع پر کہنا تھا کہ سماج دشمن عناصر کے ساتھ مقابلوں میں شہید ہونے والے جوانوں کی خدمات اور قربانیوں کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائیگا