ساہیوال؛ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر کی سنیپ چیکنگ ،متعدد گاڑیاں و موٹر سائیکل تھانہ بند

46

ساہیوال،29 اکتوبر( اے پی پی ): آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور،ایڈیشنل آئی جی ہیڈ آف ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کے وژن کے مطابق اور ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال محبوب رشید،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال فیصل شہزاد کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسرساہیوال سعیداحمدلودھی اور انسپکٹرٹریفک ہیڈ کوارٹر رائے خضر حیات انجم ہمراہ انچارج ٹریفک ایجوکیشن ونگ عبدالرحمان نے سنیپ چیکنگ ٹیم برائے کمپین کی سرپرائز چیکنگ کی اور انہیں مناسب ہدایات جاری کرتے ہوئے افسران بالا کے احکامات کے بارے مکمل بریف کیا۔

انہوں نے اپنی نگرانی میں سپیشل سنیپ چیکنگ ٹیم کے ساتھ مل کر کثیر تعداد میں موٹرسائیکلوں کی چیکنگ کی نا مکمل کاغذات،بغیر ہیلمٹ،اپلائیڈفار موٹر سائیکل سوارو دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کیخلاف کریک ڈاون کیا گیا وائیلیشن آف ٹریفک رولز پر چالان جاری کرنے ساتھ متعدد گاڑیوں کوتھانہ بھی بند کروایا گیا۔

اس موقع پرڈی ٹی او ساہیوال نے سپیشل ٹیم کی بہترین حکمت عملی اورکارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ افرادکی بیخ کنی سے معاشرے کو پاک کرنے کاعزم ہمارے افسران بالا کا وژن ہے جسے خلوص دل اورایمانداری سے سرانجام دینا ہمارے فرائض منصبی میں شامل ہے۔