نو تعینات ڈپٹی کمشنر کا شکرگڑھ کا پہلا طویل دورہ

35

شکرگڑھ،24اکتوبر(اے پی پی): نو تعینات ڈپٹی کمشنر سید حسن رضا کاپہلا طویل دورہ شکرگڑھ۔ڈپٹی کمشنرنارووال نے اپنے دورے کا آغاز اسسٹنٹ کمشنر شکرگڑھ آفس سے کیاجہاں پراسسٹنٹ کمشنر شکرگڑھ خضر ظہور گورائیہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ڈپٹی کمشنرنارووال کاپرتپاک استقبال کیااورانہیں پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔ڈپٹی کمشنرنارووال نےاے سی آفس میں  ریونیو آفیسرزاورریونیو سٹاف سے ملاقات کی۔اے سی شکرگڑھ کی جانب سے ڈی سی نارووال کوجمع بندی،اینٹی انکروچمنٹ آپریشن،نارووال۔ٹو۔شکرگڑھ روڈ پر جاری ترقیاتی کام سمیت مختلف ریونیو سروسز بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

بعدازاں ڈپٹی کمشنر نارووال سید حسن رضانے ٹی ایچ کیو شکرگڑھ میں ہفتہ صحت کے حوالے سے لگائے جانے والےہیلتھ کیمپ کا دورہ  کیا۔انہوں نے مختلف کاؤنٹرز پرمریضوں کو مہیا کی جانے والی سروسز کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنرنارووال نے اس دوران  ٹی ایچ کیوہسپتال کی فارمیسی،ایمرجنسی وارڈز سمیت مختلف وارڈز کا معائنہ حفاظتی ٹیکوں اور سٹور کی جانے والی ویکسین کے ریکارڈ کو چیک کیا۔انہوں نے ٹی ایچ کیو ہسپتال شکرگڑھ میں چائلڈ نرسری قائم کرنے کی بابت ایم ایس ٹی ایچ کیو شکرگڑھ کو احکامات صادرکیے۔

ٹی ایچ کیوہسپتال کے دورہ کے بعد ڈپٹی کمشنر نارووال سید حسن رضانے نعمت اسٹیڈیم شکرگڑھ کا دورہ کیا۔انہوں نےنعمت اسٹیڈیم میں واقع لیڈیز پارک،سٹیڈیم میں موجود کرکٹ،فٹبال اور والی بال گراؤنڈز کا معائنہ کرتے ہوئےپلانٹیشن اور لینڈسکیپنگ کے کام کی رفتارکا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نارووال کی طرف سےنعمت اسٹیڈیم کو مزید خوبصورت بنانے اور واکنگ ٹریک بنانےکےحوالےسے ای سی شکرگڑھ کی ٹیم کو ہدایات کی گئی۔انہوں نے اس دوران ریونیو سٹاف اور اے ڈی ایل جی کے سٹاف کو بھی شہر کی صفائی ستھرائی میں ایم سی کی ٹیموں کی معاونت کرنے کی ہدایت کی۔

بعدازاں ڈپٹی کمشنر نارووال سید حسن رضانےمیونسپل کمیٹی آفس شکرگڑھ میں پریس کلب کے ممبران اور نمائندگان سے تعارفی ملاقات کی۔پریس کلب کے ممبران کی جانب سے ڈپٹی کمشنرنارووال  کو انکی نارووال تعیناتی اور شکرگڑھ آمد پر مبارکباد پیش کی۔ڈپٹی کمشنربارووال کی جانب سے میڈیا نمائندگان کے ساتھ شہر کے مسائل اور انکے مناسب حل کی بابت تفصیلی گفتگو کی گئی۔

 ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ میڈیا ہمارے معاشرے کا اہم ترین پلر ہے،معاشرے میں پائی جانے والی ناانصافیوں اور ایشوز کی نشاندہی  کرتا ہے، آپ کی ذمہ داری ہے بلاشبہ آپ لوگ انتظامیہ کا دست راست ہیں اور تعمیر وطن کے اس سفر میں ہم سب کو مل کر کام کرنا چاہیے۔

دورہ کے اختتام پرڈپٹی کمشنر نارووال سید حسن رضا کا”اب گاؤں چمکیں گے”پروگرام کے تحت نورکوٹ قصبہ میں جاری صفائی مہم کا جائزہ لیا۔صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مستقل بنیادوں پر چلانے کے حوالے سے مقامی سطح پر بنائی جانے والی کمیٹیوں کو بہتر کردار ادا کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نےمتعلقہ افسران مین ڈرین لائنوں کی صفائی اور بحالی پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔