اسلام آباد،05 اکتوبر(اے پی پی): نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے سبکدوش ہونے والے چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے جمعرات کو الوداعی ملاقات کی۔
وزیراعظم نے پاک بحریہ کے لیے ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کی خدمات کو سراہا۔ وزیراعظم نے کہا کہ آپ نے بہترین طریقے سے پاک بحریہ کی قیادت کی اور ملکی دفاع کو نا قابل تسخیر بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔











