لاہور، 14اکتوبر(اے پی پی): نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور،میڈیا انڈسٹری کے مسائل کے حل اور صحافی کی فلاح وبہبود کے لئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعلی پنجاب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحافی برادری کی فلاح وبہبود کے لئے پہلی بار ایک ارب روپے کا انڈوومنٹ فنڈ قائم کیا ہے۔ صحافیوں کے دیگر مسائل کے حل کے لئے بھی کوشاں ہیں۔ نگران وفاقی وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے وزیراعلی محسن نقوی کی قیادت میں عوامی فلاح کے منصوبوں کی تکمیل کے اقدامات کو سراہا مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ آپ نے عوام کو ریلیف دینے کے لئے دن رات ایک کیا ہوا ہے۔ انھوں نےکہا کہ ”محسن سپیڈ“ عوام کی فلاح وبہبود کے منصوبوں کی تکمیل میں معاون ثابت ہورہی ہے۔ صوبائی وزیراطلاعات عامر میر اور سیکرٹری اطلاعات بھی موجود تھے۔











