نگران وزیر اعظم  انوار الحق کاکڑ ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

50

کوئٹہ۔10اکتوبر  (اے پی پی):نگران وزیر اعظم   انوار الحق کاکڑ ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کوئٹہ انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ، نگران وزیر اعلٰی بلوچستان میر علی مردان ڈومکی ، نگران وفاقی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے استقبال کیا ۔اس موقع پرچیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان اور آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ بھی موجود تھے۔نگران وزیراعظم اپنے دورے کے دوران صوبہ بلوچستان میں نیشنل ایکشن پلان کے نفاذ کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے منعقد ہونے والے بلوچستان اپیکس  کمیٹی کے 14ویں اجلاس میں خصوصی شرکت کریں گے ۔ وہ بلوچستان کی نگران صوبائی  قیادت سے ملاقات بھی کریں گے۔