نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کا بولان میڈیکل کمپلیکس کا دورہ

29

کوئٹہ 19 اکتوبر(اے پی پی):نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کا بولان میڈیکل کمپلیکس کا دورہ کیا نگران وزیر اعلیٰ نے بلوچستان ہیومن کیپٹل انویسٹمنٹ پروجیکٹ کا افتتاح کیا ،دورے کے موقع پر نگران وزیر اعلیٰ نے بی ایم سی کے مختلف وارڈز کا دورہ کیا اور مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ بی ایم سی کی صورتحال پہلے سے بہتر ہے تاہم مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے، اور ہم صوبائی دارالحکومت کی ٹرشری کئیر اسپتالوں کو سرکاری سرپرستی میں چلنے والے مثالی ادارے بنانا چاہتے ہیں نگراں وزیر اعلی بلوچستان نے ہدایت کی کہ کوئٹہ سمیت صوبے کے دور دراز علاقوں سے آنے والے مریضوں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔