کوئٹہ19اکتوبر(اے پی پی): نگراں وفاقی وزیر تعلیم مدد علی سندھی نے بیوٹمز یونیورسٹی کوئٹہ میں ہونہار اور مستحق طلباءو طالبات میں چیک تقسیم کئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگران وفاقی وزیر تعلیم مدد علی سندھی نے کہا کہ بلوچستان میں معیاری اور اعلی تعلیم کا فروغ ملک کی ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا اور موجودہ نگران حکومت صوبہ میں جامعات کو دور جدید کے تقاضوں کے ہم آہنگ کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔
نگران وفاقی وزیر تعلیم نے بیوٹمز کے مختلف شعبوں کا تفصیلی دورہ کیا اور طلبا و طالبات کے علاوہ فیکلٹی ممبران سے بھی گھل مل گئے۔ وائس چانسلر بیوٹمز ڈاکٹر خالد حفیظ نے نگراں وفاقی وزیر تعلیم کو بریفنگ دی اور بتایا کہ بیوٹمز یونیورسٹی اس وقت 10ہزار سے زائد طلبا طالبات زیر تعلیم ہیں۔











