حب۔ 02 اکتوبر (اے پی پی):نگراں صوبائی وزیر انڈسٹریز ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پرنس احمد علی احمدزئی کے زیر صدارت لیڈا حب میں حب اسپیشل اکنامک زون کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد ہوا ، اجلاس میں پراجیکٹ ایشوز او رجاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق انہیں بریفنگ دی گئی ہے۔ نگراں صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ حب اسپیشل اکنامک زون تین ارب کی لاگت سے صنعتی ترقی کا اہم منصوبہ ہے ۔ ایم ڈی لیڈا حب فرید محمد حسنی نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے میں مختلف پراجیکٹ کیلئے دو ارب وفاقی حکومت اور ایک ارب روپے حکومت بلوچستان مہیا کر رہی ہے۔ پراجیکٹ کے تحت روڈ نیٹ ورک اور دیگر ترقیاتی کام جاری ہیں ۔ جدید ترین فائر بریگیڈ اسٹیشن ٹیکنیکل سینٹر ہیلتھ کیئر سینٹر پولیس اسٹیشن سینٹر بنایا جا رہا ہے ۔ حب پراجیکٹ پر ابتک 558 ملین لاگت کے ترقیاتی کام ہو چکے ہیں۔ حب اسپیشل اکنامک زون میں صنتکاروں کیلئے سیفٹی سکیورٹی کا جدید ترین نظام بنایا جارہا ہے۔ اس موقع پر نگراں صوبائی وزیر نے کہا کہ حب اسپیشل اکنامک زون کی ترقی کیلئے صنعتکاروں کی مشاورت سے حکومت بلوچستان اقدامات اٹھا رہی ہے ، حب اسپیشل اکنامک زون کی ضروریات کیمطابق پانی بجلی اور گیس سہولیات فراہمی اولین ترجیح رکھی جائے گی ۔ نگراں صوبائی وزیر واٹر ٹریٹمنٹ پلان ہیلتھ کیئر اور اسکول کا قیام بھی پراجیکٹ میں شامل کیا جائے گا۔ نگراں صوبائی وزیر کی لیڈا منیجمنٹ کو ایڈوائزری کی حب اسپیشل اکنامک زون کی توسیعی منصوبے کیلئے درکار اراضی حصول کیلئے ایس ایم بی آر سے رجوع کیا جائے پرائیویٹ اور سرکاری لینڈ ایکویزیشن کیلئے ڈسٹرکٹ ایڈمنسڑیشن سے کوآرڈینیشن میٹنگ کی جائے ۔ نگران صوبائی وزیر نے کہا کہ ہماری خوش قسمتی ہے نگراں وزیراعظم پاکستان کا تعلق بھی ہمارے صوبہ بلوچستان سے ہے، بلوچستان کی معاشی ترقی کیلئے صنعتی شعبے کو کلیدی اہمیت حاصل ہے، بلوچستان کے صنعت کاروں کا وفد جلد وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے جلد ملاقات کریگا ۔ بلوچستان میں صنعتکاروں کو درپیش مسائل حل کرنے میں حکومت دلچسپی لے رہی ہے ۔ نگراں صوبائی وزیر صنعت نے لسبیلہ چیمبر آف کامرس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حب اسپیشل اکنامک زون میں انویسٹرز کیلئے فسیلیٹیشن سینٹر قائم کیا جار ہا ہے، حب بلوچستان میں سرمایہ کاری کیلئے آنے والے صنعت کاروں اور انویسٹرز کو ون ونڈو آپریشن کی سہولت میسر کی گئی ہے۔











