وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر کینسر میں مبتلا  وائبہ بی بی کا علاج سرکاری سطح پر شروع

20

حب،27 اکتوبر(اے پی پی ): وزیر اعلیٰ بلوچستان میر مردان خان ڈومکی اور سیکرٹری ہیلتھ بلوچستان اسفند یار خان کاکڑ کا احسن اقدام،   موزی مرض  کینسر   میں  مبتلا  10سالہ  وائبہ بی بی کا علاج معالجہ فوری طور سرکاری سطح پر آغا ہسپتال کراچی میں کرانے  کی ہدایت جاری  کر دی  ہیں ۔

وائبہ بی بی حب شہر کے علاقے اکرم کالونی کی رہائشی ہیں اور نیم حکومتی ادارے ٹی سی ایف اسکول میں جماعت چہارم کی طالبہ ہونے کے ساتھ ساتھ  اللہ پاک کے پاک کلام کو حفظ بھی کر رہی ہے، وہ کچھ عرصے بخار میں مبتلا رہی، گھر والوں نے انکا ٹیسٹ کروایا تو پتہ چلا کہ وہ کینسر جیسے موزی مرض میں مبتلا ہیں۔انکے والد محترم غریب ہونے کے ساتھ ساتھ گھر والوں کے پاس اتنی بڑی رقم نہیں تھی کہ انکا علاج کسی ہسپتال میں کروا سکے۔

حب شہر میں خدمت خلق کام کرنے والے لسبیلہ نیشنل ویلفیئر سوسائٹی کے چیئرمین شیخ شہزاد انور نے انکے علاج  کیلئے کوشش جاری رکھیں اور مزید علاج  کیلئے انہوں نے حب شہر میں موجود نمائندہ  اے پی پی  سے گزارش کی جسکے باعث ہمارے نمائندے نے وائبہ بی بی کی مدد کی  اور انکی  گزارش  صوبائی سطح پر حکومت بلوچستان و اعلیٰ احکام تک پہنچائی اور سیکرٹری صحت بلوچستان اسفند یار خان کاکڑ سے انکے علاج  کیلئے متعلق گزارش اور نشاندہی کی جسکے باعث سیکرٹری صحت بلوچستان نے اپنے تعاون اور انکے علاج  کیلئے یقین دہانی کروائی۔

سیکرٹری صحت بلوچستان کی کاوشوں سے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر مردان خان ڈومکی نے وائبہ بی بی کا علاج  فوری طورپر سرکاری سطح پر آغا ہسپتال کراچی میں کرانے کا حکم جاری کیا اور منظوری دی، اب الحمدااللہ وائبہ بی بی کا باقاعدہ علاج  سرکاری سطح پر شروع ہو گیا ہے۔

وائبہ بی بی کے والدین اور انکے اہلخانہ نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ میں باالخصوص آپکا کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ میری پیاری پھول جیسی بچی وائبہ بی بی کی آواز بنے جس کے باعث انکا سرکاری سطح پر علاج اب آغا ہسپتال کراچی میں شروع ہو چکا ہے۔

اس موقع پر خدمت خلق لسبیلہ نیشنل ویلفیئر سوسائٹی حب چیئرمین شیخ شہزاد انور نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں باالخصوص وزیر اعلیٰ بلوچستان میر مردان خان ڈومکی اور سیکرٹری صحت بلوچستان اسفند یار خان اور اے پی پی کا بے حد مشکور اور ممنون ہوں کہ آپ کے اس احسن اقدامات اور کاوشوں کی توجہ سے پیاری اور پھول جیسی بہن وائبہ بی بی کا سرکاری سطح پر علاج مہنگے ترین ہسپتال آغا خان کراچی میں ممکن ہوا ہے۔

عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان، سیکرٹری صحت بلوچستان اور اے پی پی حب کی احسن اقدام کی تعریف کی اور دعا دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔