یوم سیاہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اسسٹنٹ کمشنر حب سید سمیع اللہ کی سربراہی میں ریلی کا انعقاد کیا گیا

41

حب ،27 اکتوبر (اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر حب منیر احمد موسیانی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر حب سید سمیع اللہ کی سربراہی میں گورنمنٹ بوائز ہائی  اسکول سے ایک ریلی نکالی گئی ریلی میں چیئرمین میونسپل کارپوریشن حب بابو فیض شیخ وائس چیئرمین غلام سرور مگسی سمیت حب ڈسٹرکٹ کے سرکاری افسران اور مختلف طبقہ فکریہ سے تعلق رکھنے والے سیاسی و سماجی شخصیات ، شہری و طلباء  شریک تھے ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں سیاہ پرچم، بینرز اور پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم اور بربیت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ریلی شرکاء نے حب کے مختلف شاہراہوں کا گشت کیا اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے کشمیر کے حق میں نعرے بازی کی اور بھارتی جارحیت کے خلاف اپنی نفرت کا اظہار کیا۔بھارت نے کشمیر پہ غاصبانہ قبضہ کیا تھا جس کے بعد سے تاحال مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ ظلم کہ انتہا کی جارہی ہے آج بھی کشمیری عوام اپنے حق خود ارادیت کے لئے سراپا احتجاج ہیں ریلی کے شرکاء نے کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا عزم کیا اور کہا کہ کشمیری عوام کے ساتھ پاکستانی قوم ہر وقت ہر فورم پہ ان کے ساتھ ہے جبکہ اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری سے اپیل کی کہ کشمیری عوام کے ساتھ ہونے والے ظلم و زیادتی اور بربیت کے خلاف اپنا اہم کردار ادا کریں۔