لاہور 09اکتوبر(اے پی پی): وزیر پرائمری ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر کی سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات ہوئی ۔ڈاکٹر جمال ناصر اور سعودی سفیر کا صحت کے شعبے میں تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ڈاکٹر لائق اورمحنتی ہیں ۔سعودی عرب ان کی خدمات سے استفادہ کر سکتا ہے۔سعودی عرب نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی خدمات بھی حاصل کر سکتا ہے۔ ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ حکومت پنجاب نے بیرون ملک ملازمت کے لئے سینئر نرسوں کا چھٹی حاصل کرنا نہایت آسان کر دیا ہے۔ نرسوں کی بیرون ملک رخصت کی درخواست پر فیصلہ چار دن کے اندر کر دیا جاتا ہے۔ عرب ممالک میں ملازمت حاصل کرنے والے طبی عملے کے لئے عربی زبان کے کورسز شروع کرنے کا جائزہ لیا جا سکتا ہے۔ڈاکٹر جمال ناصر سعودی عرب پاکستانی لیبر کے علاوہ انجینئرنگ، آئی ٹی اور دیگر مختلف شعبوں کے پروفیشنلز کی خدمات سے بھی حاصل کر سکتا ہے۔ سعودی سفیر کی طرف سے دونوں ملکوں کے درمیان دیرینہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کیلئے تیار ہے۔











