پیٹرولنگ پولیس مسہ کسوال کی کارروائی،30 کلو گرام منشیات برآمد، 3 ملزمان گرفتار

68

گوجر خان، 06 اکتوبر( اے پی پی): پیٹرولنگ پولیس مسہ کسوال گوجر خان نے دوران گشت پنڈی سے لاہور لے جانے والی منشیات کی بڑی کھیپ کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔پیٹرولنگ پولیس  نے جی ٹی روڈ پر دونوں اضلاع راولپنڈی و جہلم کے سنگم مسہ کسوال گوجر خان  کے مقام پر نالہ بندی کے دوران لوڈر رکشہ کے خفیہ خانوں سے 19 کلو سے زائد افیون و 11 کلو چرس برآمد کر کے 3 ملزمان کو گرفتار  کرکے پولیس کے حوالے کر دیا۔